وہ تمام کام جو آپ پاکستان میں تو کر سکتے ہیں لیکن بیرون ملک نہیں
کراچی(نیوزڈیسک)کئی ایسے کام ہیں جو ہم دنیاکے دیگر ممالک میں نہیں کرسکتے لیکن یہ کام پاکستان میں بغیر کسی روک ٹوک اور دشواری کے کئے جاسکتے ہیں،آئیے آپ کو ان دلچسپ کاموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ µ*دنیا بھر میں پیدل سڑک پارکرنے والے افراد کے لئے زیبرا کراسنگ ہوتی ہے اور ہرپیدل سڑک پارکرنے والا شخص زیبرا کراسنگ کا استعمال کرتا ہے لیکن پاکستان میں ہرگز ایسا نہیں ہے اور جس کا جہاں سے دل کرے سڑک پار کرنے لگتا ہے۔ *کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل نہیں ہے لیکن پھر بھی لوگ گلی میں جہاں دل کرے اس کھیل سے محظوظ ہونے لگتے ہیں اور برطانیہ جس کا یہ قومی کھیل ہے وہاں ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔ *دنیا بھر جب اولاد بڑی ہوجاتی ہے تو وہ والدین سے علیحدہ ہوکر اپنا گھر آباد کرتی ہے لیکن پاکستان میں ایسا ہرگزنہیں ہوتا اور اگر کوئی اپنے والدین سے علیحدہ ہونے کی بات بھی کرے تو اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ *دنیامیں لوگ بہت کم لوگ ایک یا زیادہ زبانیں بولتے ہیں لیکن پاکستان میں لوگوں کو تین زبانیں آتی ہیں یعنی انگریزی،اردو اور ایک علاقائی زبان۔ *ہم کسی اجنبی یا بزرگ کو بھی 'چاچا جی'یا 'خالہ جی'کہتے ہیں لیکن دنیا میں ایسانہیں ہوتا اور دوسروں کو نام سے پکارا جاتا ہے۔ *پاکستانی لوگ مرچ مصالحے کھانے کے عادی ہوتے ہیں اور کئی بین الاقوامی ریسٹورنٹ بھی روایتی برگرز کو مقامی ذائقہ سے ہم آہنگ کرکے فروخت کرتے ہیں۔ *پاکستان میں تہوار ہی تہوار منائے جاتے ہیں اور ہرمہینے میں کوئی نہ کوئی چھٹی ضرور ہوتی ہے جبکہ دنیا بھر میں ایسانہیں ہوتا۔ *پاکستان میں شادی کے لئے والدین لڑکی یا لڑکے کا انتخاب کرتے ہیں لیکن دنیا میں لوگ ہمیشہ اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور والدین کی رضامندی ضروری نہیں سمجھی جاتی۔ *پاکستانی لوگ اپنے پرانے سے پرانے کپڑے بھی سنبھال کررکھتے ہیں اور انہیں پھینکنے کا رواج بھی نہیں ہے لیکن دنیا بھر میں لوگ پرانے کپڑے پھینک دیتے ہیں۔بعض اوقات تو لوگ لنڈے سے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنتے ہیں۔ *ہمارے ہاں ہمسائیوں سے کوئی بھی چیز لینے میں عار نہیں سمجھی جاتی لیکن مغربی دنیا میں آپ کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ ہمسائے میں کون رہ رہا ہے۔ *پاکستان میں لوگ کسی کے گھر بغیر بتائے چلے جاتے ہیں لیکن دنیا بھر میں ایسا ہرگز ممکن نہیں اور آپ بناءاطلاع کئے کسی کے گھر نہیں جاسکتے۔ *اگر دنیا میں کہا جائے کہ ہم 5منٹ میں آرہے ہیں تو اسے پانچ منٹ ہی سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان میںآدھ گھنٹے کا مطلب دو یا تین گھنٹے بھی ہوسکتا ہے۔ µ*پاکستان میں بسوں یا ٹرین کا کھچا کھچ بھراہونا ایک عام سی بات ہے اور اگر نشست نہ بھی ملے تو بھی لوگ بس میں سوار ہونے میں عار نہیں سمجھتے لیکن دنیا میں اس طرح کی اوور لوڈنگ دیکھنے کو نہیں ملتی۔ *پاکستان میں لوگ مابائل پر بات کرنے کی بجائے 'مس کال' کوترجیح دیتے ہیں ،کہیں پہنچ کر گھر والوں کو 'مس کال'کردی جس کا مطلب ہے کہ میں خیریت سے پہنچ گیا ہوں لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔ Repost1

Comments
Post a Comment