باہر کا کھانا اتنے مزے کا کیوں ہوتا ہے؟پریشان کن حقیقت سامنے آگئی


کراچی(نیوزڈیسک)گھر میں لاکھ کوشش کرلیں لیکن گھر کے کھانے کا ذائقہ بازار میں ملنے والے لذیذ کھانوں جیسا نہیں ہوپاتالیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بازار کے کھانے مزیدار تو ہوتے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہماری صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں،آیئے آپ کو بازار میں ملنے والے کھانوں کی حقیقت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مصنوعی سیرپس اگرآپ کو بازار کی آئس کریم اور سینڈیز بہت اچھی لگتی ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ ان کو ذائقہ دار بنانے کے لئے ان میں مصنوعی سیرپس ڈالے جارہے ہیں۔بے موسمی ملک شیک اس کی عمدہ مثال ہیں جو کہ مصنوعی سیرپس سے بنائے جاتے ہیں اور ریسٹورنٹس والے آپ کو یہ کہہ کر بے وقوف بناتے ہیں کہ یہ فروزن فروٹس سے بنایا گیا ہے۔ استعمال شدہ کھانے کے تیل کا دوبارہ استعمال ریسٹورنٹس میں جو کھانا تیار کیا جاتا ہے وہ استعمال شدہ تیل میں بنایا جاتا ہے،یہ تیل باربار فرائی کرنے اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھانا تو لذیذ ہوتا ہے لیکن یہ صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ مصنوری ذائقے اگر اصلی اجزاءکا استعمال کیا جائے تو کھانوں کی قیمت بڑھ جاتی ہے لہذا اس کا توڑ یہ نکالا جاتا ہے کہ مصنوعی ذائقوں کا استعمال کیا جائے کہ اس طرح نہ صرف پیسے بچ جاتے ہیں بلکہ کھانے کی قیمت بھی کم ہوجاتی ہے۔ کھانوں کی رنگت کے لئے فوڈ کلرز کھانوں کی رنگت کو جاذب نظر بنانے کے لئے ایسے فوڈ کلرز ڈالے جاتے ہیں جو کہ تیز ہوتے ہیں لیکن اس طرح کے کھانے کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ ریفانڈ شوگریا کارن سیرپ مشروبات کو لذیذ بنانے کے لئے مصنوعی چینی کا استعمال کیا جاتا ہے اور کبھی کارن سیرپ بھی ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے مشروبات میں بہت زیادہ میٹھا آجاتا ہے،یہ پینے میں بہت ذائقہ دار لگتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ صحت کے لئے خطرناک ہوتے ہیں۔ کم حرارے اگر آپ کے سامنے کھانوں کی وہ فہرست رکھی گئی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ ان کھانوں میں بہت کم کیلوریز ہیں تو خبردار ہوجائیں کہ یہ کھانے آپ کی صحت کے لئے خطرناک ہیں۔یہ دیکھنے میں تو صحت مند اور کم حرارے واہے کھانے ہیں لیکن اصل میں ان میں مصنوعی اجزاءشامل ہیں جس کی وجہ سے ان میں غذائیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے

Comments

Popular posts from this blog

شوگر اور دل کی بیماریاں،پاکستانیوں کے لئے بہت بری خبر آگئی

دنیا کے سب سے زیادہ صحت بخش پھل کون سے ہیں؟نام سامنے آگئے

Are You a Real Entrepreneur or Just a Fake?