یہ ایک آسان نسخہ آپ کے بچوں کو عینک لگانے کی ضرورت سے بچا سکتاہے
نیویارک(نیوزڈیسک)بچوں کے باہر کھیلنے کے جہاں دیگر جسمانی فوائد ہیں وہاں اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی نظر مضبوط ہوتی ہے۔ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے باہر گراﺅنڈ میں کھیلتے ہیں وہ نہ صرف موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ان کی نظر بھی مضبوط ہوتی ہے ۔چینی ماہرین نے تین سال تک کے مشاہدے کے بات بتایا ہے کہ جو بچے دن میں 40منٹ تک باہر کھیلتے ہیں ان کی نظر مضبوط ہوتی اور وہmyopiaسے محفوظ رہتے ہیں۔myopiaایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کی دورکی نظر کمزور ہوجاتی ہے اور دور کی اشیاءدیکھنے میں بہت زیادہ دقت کا سامنا ہوتا ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر Mingguang Heکا کہنا ہے کہ myopiaایک ایسی بیماری ہے جو چین اور مشرقی ایشیا ءکے بچوں میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور باہر کھیلنا اس کا بہترین تدارک ہے۔تحقیق میں 12مختلف سکولوں کے1200طلباءکا انتخاب کیا گیااور ان کا مطالعہ کیا گیا۔ان بچوں کے والدین کو کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی باہر کھیلنے کی عادت پر حوصلہ افزائی کریں ۔تین سال بعد دیکھا گیا کہ جو بچے باہر کھیلتے رہے ان میں نظر کی کمزوری کے امکانات 30.4فیصد تھے جبکہ جو بچے باہر نہیں کھیلتے تھے ان میں نظر کی خرابی 39.5فیصد پائی گئی۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو باہر کھیلنے کے لئے قائل کریں کہ اس طرح جسمانی تندرستی کے ساتھ نظر کے مسائل سے بھی بچا جاسکتا ہے

Comments
Post a Comment