داتنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ان اشیاء کا استعمال فوری ترک کر دیں


داتنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ان اشیاء کا استعمال فوری ترک کر دیں لندن(نیوزڈیسک)بعض اوقات ہم کچھ ایسی چیزیں کھا لیتے ہیں جو کہ ہمیں بہت ہی نقصان پہنچاتی ہیں اور کافی تکلیف میں آجاتے ہیں،اس سے نہ صرف ہمارا معدہ خراب ہوجاتا ہے بلکہ دانت بھی خراب ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ڈائیٹ سوڈا ایسے مشروبات میں methamphetamineہوتی ہے جو کہ ہمارے دانتوں کے اینیمل کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان مشروبات سے جتنا ممکن ہوسکے دور رہیں۔ فروزن چاکلیٹس کھانے میں یہ بہت لذیذ لگتی ہیں لیکن اصل میں یہ دانتوں کے لئے بہت ہی خطرناک ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ جب بھی آپ کسی سخت یا فروزن چیز کو زور سے کاٹتے ہیں تو دانتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ عام چیزوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ چاکلیٹ کھانے کو دل کرے تو فروزن کی بجائے عام چاکلیٹ کھائیں۔ چھنلی یا سِٹا اسے کھاتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں کہ یہ دانتوں اور داڑھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ گرم کافی یا چائے آپ کو اس بات کا علم تو ہوگا کہ جب آپ کے ہاتھ یا جسم پر گرم چائے یا کافی گرجائے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے ،بالکل اسی طرح جب آپ گرم مشروب پیتے ہیں تو یہ براہ راست ہمارے دانتوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔اس لئے جب بھی کوئی گرم مشروب پئیں تو فوری طور پر نہ پئیں بلکہ اسے تھوڑا ٹھنڈا کرکے نوش فرمائیں۔ برف جب بھی آپ برف کھائیں گے تو آپ کے منہ کے مسلز کو پیغام جاتا ہے کہ تھوڑا سا زور لگایا جائے اور ساتھ ہی برف کی ٹھنڈک منہ کے درجہ حرارت پر اثرانداز ہوکر دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہے لہذا برف چباتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

Comments

Popular posts from this blog

شوگر اور دل کی بیماریاں،پاکستانیوں کے لئے بہت بری خبر آگئی

دنیا کے سب سے زیادہ صحت بخش پھل کون سے ہیں؟نام سامنے آگئے

Are You a Real Entrepreneur or Just a Fake?